12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دنیا میں ’انسانی حقوق‘بہت بڑا جھوٹ ہے، انجلینا جولی

اشتہار

حیرت انگیز

لاس انجلس: عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا کے امتیازی سلوک اور دوغلے پن پر مایوسی کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق بہت بڑا جھوٹ ہے، انسانی حقوق کا معاملہ اتنا سادہ اور آسان نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں، حقوق کی تقسیم اور انصاف سب کیلیے الگ ہے۔

انجلینا جولی کے مطابق انہوں نے 20 سال قبل جب بین الاقوامی سطح پر کام کرنا شروع کیا تو ان کے پاس ’اچھے لوگ‘ کا تصور تھا چاہے ہو کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں، لیکن بعد کے تجربے نے انہیں بتایا کہ یہ بالکل درست نہیں ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: فلسطین کے حق میں انجلینا جولی کے بیان نے والد کو ناراض کر دیا

ہالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ انسانی حقوق مخصوص لوگوں کیلیے ہیں لیکن دوسروں کیلیے کبھی بھی نہیں، حقیقت یہ ہے کہ دنیا کاروباری مفادات پر چلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مایوس کُن اور پریشان کُن لگا خاص کر کسی ایسے شخص کے طور پر جس نے خود جنگی جرائم کا مشاہدہ کیا ہو۔ ان کا کہنا تھا حکومتیں، سیاستدان اور فیصلہ ساز وعدے اور اعلانات تو کرتے ہیں لیکن اس سے کچھ نہیں ہوتا اور کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

انجلینا جولی نے کہا وسائل کے حصول میں ترقی پذیر ممالک کے رویے، کنٹرول اور غلط استعمال شاید پہلے سے کہیں زیادہ بدتر ہے، کاروباری مفادات اقوام متحدہ میں بھی دیکھے جاتے ہیں جس کے پاس ویٹو پاور ہے۔

گزشتہ ماہ، ہالی وڈ اداکارہ نے غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری کی مذمت کی تھی اور فلسطینیوں پر جنگی جرائم کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں