منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

اسکول پرنسپل کیخلاف زیادتی اسکینڈل پر سخت کارروائی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلشن حدید کے اسکول پرنسپل کیخلاف زیادتی اسکینڈل کا محکمہ تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ محکمہ تعلیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر قربان بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

محکمہ تعلیم کی 4رکنی کمیٹی کل متاثرہ اسکول کا دورہ کرے گی۔ کمیٹی تفصیلی رپورٹ محکمہ تعلیم کےحکام کو پیش کرے گی۔

- Advertisement -

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ہمیں اس سے پہلےشکایات موصول نہیں ہوئی تھی۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ٹیچرز اور اسٹاف سےمبینہ زیادتی کرنیوالے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایس پی ملیرحسن سردار نے بتایا کہ گرفتار ملزم عرفان کیخلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

حسن سردار کا کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل سے 25 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم اپنے عملے اور ٹیچرز سے زیادتی کرتا تھا۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں