اشتہار

سرکاری عمارتوں اور اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بڑے پیمانے پر شمسی توانائی منصوبوں کا آغاز کر دیا سندھ کے بڑےاسپتالوں کوشمسی توانائی پرمنتقل کر دیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں سولر پارک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرتوانائی نے کہا کہ سرکاری عمارتوں، اسکول اور جیلوں کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کریں گے سندھ حکومت لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہے۔

امتیازشیخ نے کہا کہ معاشی بحران سے نکلنےکیلئے پی ڈی ایم حکومت کوشش کر رہی ہے بلاول بھٹو نےعالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہیں جن ممالک سےتعلقات خراب تھےاب مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نےسازش کےتحت ملک کی معیشت خراب کی عمران حکومت میں سندھ کے توانائی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالی گئیں پی ٹی آئی پاکستان دشمن جماعت ثابت ہو گئی اسے سزا ملےگی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی بلدیاتی انتخابات میں لوگوں نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا کراچی کا مئیر جیالا ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں