12.7 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

انو نے والدہ کا بھانڈا پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں انو نے والدہ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

’میرے ہی رہنا‘ کی کہانی دو بہنوں روحی اور بینا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے ایک ہی گھر میں شادی ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ اسد والدہ اور بہن کی باتوں کو سن لیتے ہیں جس میں انو کہہ رہی ہوتی ہیں کہ ماریا کو فون کرکے انہوں نے ہی عمر کے خلاف بھڑکایا تھا۔

انو والدہ سے کہتی ہیں کہ ’اپنی بہوؤں کو ڈراتے ڈراتے شاید آپ کو ڈرامے دھمکانے کی عادت پڑ گئی ہے۔

والدہ کہتی ہیں کہ ’میں تو صرف ڈراتی تھی لیکن تم نے جو کیا ہے دل چاہ رہا ہے جاؤں اور اسد کو سب کچھ سچ سچ بتادوں۔‘

اسد باہر کھڑے والدہ اور بہن کی ساری باتیں سن رہے ہوتے ہیں جب وہ دونوں اس سے بے خبر ہوتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کیسے اسد کی شادی رکوانے کی کوشش کی، ہنی مون پر ٹانگ میں فریکچر کرنا بھی تمہارا بہانا تھا تاکہ ان کا پروگرام کینسل ہوجائے۔‘

اسد کہتے ہیں کہ ’میں نے آپ پر اندھا اعتبار کیا تھا، آپ نے میرے پیار اور بھروسے کا فائدہ اٹھایا ہے۔‘

کیا اسد والد کی سچائی جاننے کے بعد گھر سے الگ ہوجائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے میرے ہی رہنا کی اگلی قسط رات 9 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں