20.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کراچی : ماموں کے گھر افطار پر آیا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سرجانی ٹاؤن میں ماموں کے گھر افطارکی دعوت پر آنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی، سرجانی ٹائون سیکٹر فور ڈی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولیاں مار کرنوجوان کو قتل کردیا۔

سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور ڈی میں ماموں کے گھر افطار کے لئےآنیوالے ذوہیب کو گھر جاتے ہوئے ڈاکوؤں نے گولی ماری۔

- Advertisement -

مقتول کے اہلخانہ کاکہنا ہے کہ وہ اپنی موٹر سائیکیل اسٹارٹ کر رہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پرسوارچار ملزمان آئے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی، ڈاکوؤں نے ایک فائر کیا جو ذوہیب کے سینے پر لگا جبکہ گولی لگنے سے مقتول کے موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مقتول کے ماموں جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھانجا زوہیب افطارکےلئے میرےگھرآیا تھا اور لیاقت آبادایف سی ایریاکا رہائشی اور اورفیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

مقتول کے ماموں نے بتایا کہ افطارکے بعد گھر سے نکلا تو 4 ڈاکوگلی میں آئے، 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ڈاکو تھے، جنہوں نےموبائل چھیننےکی کوشش کی، ہم نے ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی دروازہ بند کرلیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دیربعدفائرنگ کی آوازآئی ، باہردیکھاتوزوہیب خون میں لت پت تھا، ایمبولینس بھی وقت پرنہیں پہنچی ، علاقے میں روزانہ کی بنیادپر وارداتیں ہو رہی ہیں۔

پولیس نےجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سرجانی ٹائون کو معطل کر دیا گیا اوراعلی آفسران سےرپورٹ طلب کرلی

یاد رہے گزشتہ روز ڈاکوؤں نے فوم کی دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر عبدالرحمان کو گولی ماردی تھی، کراچی میں صرف تین ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پرپینتالیس افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں