16.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کیا ویرات اور انوشکا کے بیٹے کو برطانوی شہریت مل گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہونے کی وجہ سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انہیں برطانوی شہریت مل گئی ہیں تاہم اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کے بیٹے کی پیدائش 15 فروری کو ہوئی جس کا نام جوڑے نے ’اکائے‘ رکھا ہے۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی۔ جوڑے نے مشترکہ بیان میں لکھا تھا کہ ’ہم آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں بیٹے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی۔‘

- Advertisement -

جوڑے نے لکھا تھا کہ ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت وقت میں آپ کی نیک خواہشات کے منتظر ہیں۔ درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

تاہم انوشکا اور ویرات کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہونے کی وجہ سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انہیں برطانوی شہریت مل گئی ہے لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

برطانیہ کے قوانین کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بیٹے کو لندن میں پیدا ہونے کی وجہ سے برطانوی شہریت نہیں مل سکتی بلکہ برطانیہ میں پیدا ہونے والا بچہ اسی صورت میں برطانوی شہری بن سکتا ہے جب اس کے والدین میں سے کوئی ایک برطانوی شہری ہو۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لندن میں اپنے ذاتی گھر کے مالک ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اُن کا بیٹا برطانوی شہری نہیں بن سکتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور کوہلی کے بیٹے کو ایک ہی صورت میں برطانوی شہریت مل سکتی ہے، وہ یہ ہے کہ اُن کا بیٹا کم از کم 10 سال تک برطانیہ میں ہی مقیم رہے، اس صورت میں اُن کے بیٹے کو برطانوی شہریت مل جائے گی۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سال 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ ان کے ہاں پہلے بیٹی کی پیدائش 11 جنوری 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام وامیکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں