اشتہار

ٹیکسٹائل انڈسٹری بند کرنے کے حوالے سے اپٹما کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں جاری توانائی بحران کے باعث ملک بھر میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے اس حوالے سے اپٹما کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اپٹما کے سیکریٹری نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش کے حوالے سے جاری بیان مین کہا ہے کہ اپٹما نے ابھی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند کرنے کا فیصلہ نہی کیا ہے۔

ترجمان اپٹما کے مطابق پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل ودیگر معاملات کی نشاندہی کی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان اپٹما کا کہنا ہے کہ خط میں وزیراعظم کو انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر مسائل فوری حل نہ ہونے تو ملزم خود ہی بند ہو جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپٹما نے ہفتے کو ملز بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ہم حکومت کو پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کو درپیش توانائی بحران کے باعث صنعتیں مشکلات کا شکار ہیں تاہم ٹیکسٹائل کی صنعت کو زیادہ مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپٹما کا ملک میں "انرجی ایمرجنسی” کے نفاذ کا مطالبہ

اپٹما کئی ماہ قبل ہی حکومت سے ملک میں انرجی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں