ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایشیا کپ سے پہلے اے آر وائی نیوز پر پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ کل ہے لیکن اس سے قبل اے آر وائی نیوز پر سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔

ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے لیکن اس بڑے مقابلے سے پہلے پاکستان سے سب سے مقبول ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز پر سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔

اے آر وائی نیوز اور بھارتی نیوز چینل ’’آج تک‘‘ کی مشترکہ خصوصی نشریات آج شام 7 بج کر 3 منٹ پر نشر ہوگی۔

- Advertisement -

اس بڑے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی لیجنڈری سابق کپتان یونس خان، کامران اکمل اور توصیف احمد کریں گے تو بھارت کی جانب سے لٹل ماسٹر سنیل گواسکر، ہربھجن سنگھ اور مدن لعل ہوں گے جو میچ سے قبل اپنے تجزیے اور تبصرے پیش کریں گے۔

پاک بھارت ٹاکرا یا کرکٹ سپر اسٹارز کا مقابلہ

اس نشریات میں میزبان وسیم بادامی اپنی معصومانہ اور بھارت کے وکرانت گپتا اپنی بے لاگ اور کھری کھری باتوں سے مزے کا تڑکا لگائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں