تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

پاک بھارت ٹاکرا یا کرکٹ سپر اسٹارز کا مقابلہ

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتہ 2 ستمبر کو ہونے والے میچ کا دنیائے کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے دونوں ٹیموں میں سپر اسٹارز کی بھرمار ہے۔

پاکستان اور بھارت ایسے روایتی حریف ہیں جو جب کرکٹ کے میدان میں جب بھی مدمقابل آتے ہیں پوری دنیا کی نظریں اس پر جم جاتی ہیں۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کل ہونے جا رہا ہے جس کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے لیکن یہ ٹاکرا اصل میں ہوگا کرکٹ سپر اسٹارز کے درمیان مقابلہ۔

دنیا کی نمبر ون ٹیم پاکستان کے پاس ہے عالمی نمبر ایک بیٹر اور کپتان بابر اعظم جس کو ساتھ حاصل ہے مضبوط ٹاپ آرڈر امام الحق اور فخر زمان کا تو ساتھ ہی مدمقابل بھارت کے پاس روہت شرما، شبھمن گل اور ویرات کوہلی لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ انکا توڑ قومی ٹیم کے پاس ہے نسیم شاہ، محمد حارث اور شاہین شاہ کی جوڑی۔

سب کو معمول ہے کہ محمد رضوان، آغا سلمان اور افتخار احمد مڈل آرڈر میں کرتے ہیں بیٹنگ دھواں دھار لیکن بھارت کی بولنگ بھی کم نہیں۔ سراج، شامی اور بمراہ کی سوئنگ اور رفتار کر سکتی ہے قومی ٹیم کو مشکلات سے دوچار۔

بات کریں آل راؤنڈرز کی تو بھارت کے پاس اگر ہیں جڈیجہ اور پانڈیا تو گرین شرٹس رکھتے ہیں شاداب اور نواز جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں سے دکھا سکتے ہیں کمال اور جتوا سکتے ہیں میچ۔

صرف ایک دن کا انتظار، پاکستان اور بھارت ٹکرانے کو تیار

دونوں ٹیمیں ہیں مضبوط مگر کل جو اپنے اوسان بحال رکھے گا اور بڑے میچ کا بڑا پریشر برداشت کرنے کے ساتھ میدان میں 100 فیصد کارکردگی دکھائے گا فتح بنے گی اس کے گلے کا ہار اور شائقین کو ہے اس بڑے مقابلے میں ایکشن کا انتظار۔

Comments

- Advertisement -