ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

صرف ایک دن کا انتظار، پاکستان اور بھارت ٹکرانے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا کل کینڈی میں ہوگا جس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے دونوں ٹیمیں سری لنکا پہنچ چکی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا ہوتا ہے اور ایشیا کپ کا یہ سب سے بڑا مقابلہ کل کینڈی میں ہوگا جس کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے کینڈی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ پاکستان نیپال کو ہرا کر ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز کے ساتھ گزشتہ روز چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کولمبو اور وہاں سے بذریعہ بس کینڈی پہنچی تھی۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا جب کہ آج دونوں ٹیمیں ٹریننگ کریں گی۔

- Advertisement -

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا تاہم شائقین کرکٹ کے لیے بُری خبر یہ ہے کہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دن 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر شائقین کیلیے بُری خبر

ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا باہمی ریکارڈ دیکھا جائے تو بھارت کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے جس نے 15 میں سے 9 میچ جیت رکھے ہیں۔ تاہم نیا میچ نیا دن ہوتا ہے جب کہ پاکستان ٹیم اس وقت اپنی مکمل فارم میں ہے، بیٹر کی ہٹنگ پاور فل تو بولر بھی وکٹیں اڑانے میں ماہر ہیں اس لیے نئے ریکارڈ بن سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں