16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وہ وقت دور نہیں جب پارلیمنٹ میں مسلم اراکین کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا جائے گا، اسد الدین اویسی برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ وہ وقت دورنہیں جب پارلیمنٹ میں مسلم اراکین کو پیٹ پیٹ کرقتل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب پارلیمنٹ میں مسلم اراکین کو پیٹ پیٹ کرقتل کردیا جائے گا۔

اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی نفرت نسل درنسل چلتی آرہی ہے اور کوئی مسلمان مودی سرکار کی حکومت کا حصہ نہیں، مودی سرکار خواتین اور مسلمانوں کے خلاف ہے۔

- Advertisement -

سربراہ آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین نے بتایا کہ ہندوستانی لوک سبھا میں گزشتہ روزبی جے پی رہنما رمیش بڈوری نے مسلمان رہنمادانش علی کو ملا اور دہشت گرد کہا ، دانش علی کو گلیاں اور دھمکیاں بھی دیں۔

یاد رہے 20 فروری 2023 کو انتہا پسند ہندوؤں نے دہلی کے ہائی سیکیورٹی زون میں واقع اویسی کے گھر پر حملہ بھی کیا جبکہ 2014سے اب تک اسد الدین اویسی کےگھرپرچارمرتبہ حملہ ہوچکا ہے۔

تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار انتہا پسند جذبات کے ذریعے مسلمانوں کو ہندوستانی سیاست سے نکالنا چاہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں