بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

پاکستان، چین کو ہرا کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان چین کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان نے جاپان کے بعد چین کو 5 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، اس فتح کے بعد گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے کوارٹر میں عبدالرحمان نے گیند کو جال میں پہنچا کر پاکستان کو برتری دلائی۔

- Advertisement -

تیسرے کوارٹر میں احمد ندیم نے برتری دگنی کردی، چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان نے تیسرا گول کیا جس کے بعد چین نے بھی خسارہ کم کردیا لیکن حریف ٹیم میچ نہ بچاسکی۔

پاکستان نے میچ میں مزید دو گول اسکور کیے اور 5-1 سے کامیابی حاصل کی۔

قومی ہاکی ٹیم اپنا چوتھا میچ میں ہفتے کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

گرین شرٹس ابتدا سے ہی حاوی رہے تھے اور کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا گول داغ کر ٹیم کو برتری دلائی تھی جب کہ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان گول کر کے برتری کو دگنا کر دیا تھا۔

تاہم سات منٹ بعد ہی جاپان نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے خسارہ کم کر کے دو، ایک کر دیا تاہم پاکستان نے میچ میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں