10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

تحلیل ہونیوالی قومی اسمبلی کے آخری اجلاس نے 5 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دو روز قبل تحلیل ہونے والی قومی اسمبلی کے آخری اجلاس نے قانون سازی کے حوالے سے 5 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دور روز قبل تحلیل ہونے والی پاکستان کی 15 ویں قومی اسمبلی کے 5 سالہ دور میں مجموعی طور پر 52 اجلاس ہوئے جس میں سے آخری اجلاس سے قانون سازی کے حوالے سے گزشتہ 51 اجلاسوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سابقہ قومی اسمبلی کے 52 ویں اجلاس میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی اور 77 بل منظور کیے گئے۔ اتنی قانون سازی اور بلوں کی منظوری اسی اسمبلی کے 51 اجلاسوں میں نہیں ہوسکی۔

- Advertisement -

سابقہ قومی اسمبلی کا 52 واں اجلاس 19 جولائی سے شروع ہوا جو اپنی تحلیل کے دن 9 اگست تک جاری رہا۔ اس دوران جو 77 بلوں کی منظوری دی گئی انمیں آرمی ایکٹ ترمیمی بل، پیمرا ترمیمی ایکٹ بل، انتخابی اصلاحات، آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل قابل ذکر ہیں جب کہ پرتشدد انتہا پسندی کا بل خود حکومتی حلقوں کی جانب سے سخت مخالف کے باعث واپس لے لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں