ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جنوبی کوریا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 13 شہری شدید زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا کے شہر سیونگنام میں نامعلوم چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے کم از کم 13 شہریوں کو شدید زخمی کر دیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے پہلے شاپنگ مال کے قریب راہگیروں پر گاڑی چڑھائی اور پھر گاڑی سے اتر کر لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ 9 افراد چاقو حملے میں زخمی ہوئے جبکہ دیگر 4 شہری گاڑی کی ٹکرے سے متاثر ہوئے۔ پولیس نے اسے ’دہشتگرد حملہ‘ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا شروع کر دیں۔

پولیس کو شام 6 بجے کے قریب کال موصول ہوئی کہ نامعلوم شخص شاپنگ مال میں گاڑی لے جانے کی کوشش کر رہا ہے جس سے متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

اس کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک اور ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ مشتبہ شخص نے اب لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں