29 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

انڈونیشیا میں زلزلہ، 20 افراد ہلاک، 100 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے ملوکو میں زلزلے کے نتیجے 20 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے، زلزلے کا مرکز امبون شہر سے 23 میل دور تھا۔

انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلہ صبح 9 بجے کے قریب آیا، زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

- Advertisement -

امریکی جیولوجیل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز مشرقی امبون سے 23 میل کی دوری پر تھا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے امبون شہر میں واقع یونیورسٹی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔

زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے ہیں، زلزلے کے باعث سڑکوں اور عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں زیر زمین پلیٹس آپس میں ٹکراتی رہتی ہیں جس کے باعث زلزلے اور آتش فشاں پھٹنے جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ ستمبر 2018 میں انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد 1.5 میٹر اونچے سوناسمی کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تباہ جبکہ کئی افراد لاپتا ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں