جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

‘فیصلے سے ثابت ہوگیا چیئرمین پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ چور ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ فیصلے سے ثابت ہوگیا چیئرمین پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ چور ہے، وہ صادق و امین نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں نے گوشواروں میں اثاثے ظاہرکرنےہوتےہیں، اثاثے ظاہر نہ کرنے پر 3 سال قید اور جرمانے کی سزا ہے۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ باربارمعافی کی درخواستوں کو منظور کیاگیاہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو صفائی کیلئےمواقع بھی فراہم کیاگیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ توشہ خانہ تحائف کو بیچا گیا اور ڈیکلیئر نہیں کیا گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے، انھوں نے غلط ڈیکلیئریشن جمع کرائی اثاثے چھپائے، ثابت ہوگیا چیئرمین پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ چور ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو باربار صفائی کا موقع دیاگیا، انھوں نے مقدمے سے بچنےکیلئے بہانے بنائے۔

عطاتارڑ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تجوری بھری اور معیشت کا بیڑا غرق کیا، انھوں نے اپنےدورمیں مخالفین کو نشانہ بنایا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن میں ملوث ہیں اور فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی صادق و امین نہیں رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں