12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آسٹریلیا نے بھی سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ کے قتل میں را کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلین انٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

آسٹریلین انٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے غیر ملکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز پر تہلکہ خیز انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں را کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔

مائیک برجیس نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے حوالے سے بھارت پر لگائے جانے والے الزامات درست ہیں۔ کینیڈین حکومت نے تصدیق کے بعد بھارت کو سکھ رہنما کے قتل کا ذمے دار ٹھہرایا۔

- Advertisement -

آسٹریلین انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے اور کینیڈین شہری کے قتل پر بھارت کینیڈا تنازع کی وجہ نہیں بنتی۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلین انٹیلیجنس چیف مائیک برجیس نے حال ہی میں فائیو آئیز کے نمائندگان کی ملاقات میں بھی کینیڈین موقف کی تائید کی تھی اور معروف بھارتی تجزیہ نگار اویناش پلی وال کی جانب سے بھی مائیک برجیس کے بیان کی تائید کی گئی ہے۔

موقر امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مودی سرکار سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہے۔

جسٹن ٹروڈو کی ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق

واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو کینیڈا میں گوردوارے کے سامنے 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا، خالصتان کے حامیوں نے ہردیپ سنگھ کی موت کے بعد بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر الزام عائد کیا، ہردیپ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن اور کینیڈا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں