ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر آسٹریلوی کوچ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پواؤنٹ ثابت ہوا تھا اور پاکستان میچ ہار گیا تھا، اب اس پر آسٹریلوی کوچ نے بھی لب کشائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے میلبرن ٹیسٹ میں محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اینڈریو میکڈونلڈ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کینگر پلیئرر اور امپائرز کو یقین ہے کہ محمد رضوان اس وقت یقینی طور پر آؤٹ تھے۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو ہمیشہ مخصوص اوقات میں چیلنج کیا جاتا ہے۔ تاہم یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا ہم اس میں مزید بہتری لاسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ میلبرن میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے امپائرنگ اور قومی ٹیم کے خلاف جانے والے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ کا تجزیہ کیا جائے تو امپائرز کی جانب سے کئی متضاد فیصلے سامنے آئے، میرے خیال میں اس پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ایک امپائر کال کا فیصلہ دوسری ٹیم کیلئے شکست کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان سے پوچھا تھا کہ کیا گیند گلوز پر لگی تھی، انھوں نے بتایا کہ گیند میرے گلوز کے اسٹریپ پر نہیں بلکہ کہنی اور ہتھیلی کے بیچ لگی تھی۔

میڈیا پر یہ خبریں آئی تھیں کہ پاکستانی بورڈ نے محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر محمد حفیظ سے بات چیت کی تھی اور اس معاملے کو آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے ساتھ اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں