بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

عائشہ عمر اپنی ہمشکل کو دیکھ کر حیران رہ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر سوشل میڈیا پر وائرل اپنی ہمشکل لڑکی کی ریل دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

عائشہ عمر نے ایک انسٹاگرام ریل پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی اسٹوری پر شیئر کیا۔ دراصل ریل میں موجود لڑکی کا چہرہ، بال اور یہاں تک قد کاٹھ بھی پاکستانی اداکارہ سے کافی مماثلت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اسٹوری پر لکھا کہ کسی نے مجھے یہ ریل ٹیگ کی ہے اور ایک لمحے کیلیے مجھے ایسا لگا جیسے یہ میری ویڈیو ہو۔ یہ واقعی میری ہمشکل لڑکی کی ویڈیو ہے یا اسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کیا گیا ہے؟

- Advertisement -

عائشہ عمر نے یہ بھی سوال کیا کہ یہ لڑکی کون ہے؟

عائشہ عمر

ریل میں نظر آنے والی لڑکی ساکشی اگروال کا تعلق بھارت سے ہے جو ایک سوشل میڈیا انفلوئینسر ہیں۔ ان کے 2 ملین سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sakshi Agarwal (@iamsakshiagarwal)

عائشہ عمر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں