ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

اظہر محمود اور عمر گل کی اہلیہ کا تنقید پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر اظہر محمود اور عمر گل کی اہلیہ کا سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل آگیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی اور کوچز ٹی 20 ورلڈ کپ میں اہلخانہ کے ہمراہ  موجود تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی اہلیہ نے لکھا کہ ’مجھے وضاحت دینے کی ضرورت نہیں لیکن وہ کسی ٹیکس دینے والے کا پیسہ نہیں تھا۔‘

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’کھلاڑیوں اور کوچز نے اپنے گھر والوں کے ٹکٹس، ہوٹل اور کھانے کے بلز خود دیے ہیں۔‘

دوسری جانب عمر گل کی اہلیہ نے بھی لکھا کہ ’کھلاڑیوں کے گھر والے بورڈ کے پیسوں پر نہیں جاتے، تمام اخراجات کھلاڑی خود ہی برداشت کرتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہوجانے کے بعد کھلاڑیوں پر سابق کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں