اشتہار

بابر اعظم بھی عمران خان کی طرح تاریخ رقم کرنے کے خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رواں سال بھارت میں ہونے والے ایک روزہ آئی سی سی ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی اٹھانے کا خواب آنکھوں میں سجا لیا۔

دنیا بھر میں لاجواب کھیل سے شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کرنے والے قومی کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی کو ایک انٹرویو کے دوران اپنی اس خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں نہ صرف اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پُر عزم ہوں بلکہ ورلڈ کپ جیت کر عمران خان کی طرح تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں۔

قومی کپتان نے کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل ہمیں کافی ون ڈے میچز کھیلنے کو مل رہے ہیں۔ آنے والے اس بڑے ٹورنامنٹ کے لیے ممکنہ پلیئنگ الیون نظروں بھی میں ہے مگر کسی بھی ہدف کی جانب اچانک نہیں بڑھ سکتے،ایک ایک کرکے قدم اٹھانا پڑتے ہیں۔ اپنے اس خواب کو پانے کے لیے سخت محنت اور پلاننگ کی ضرورت ہوگی۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل میزبان ملک بھارت کی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم ایسا متوازن اسکواڈ تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے جو توقعات کے مطابق کارکردگی پیش کرسکے۔

آئی سی سی ایوارڈ یافتہ کپتان نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ٹائٹل جیتنے کیلیے مسلسل عمدہ پرفارم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم اس کیلیے بھرپور تیاری کرتے ہوئے میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ ایک روزہ عالمی کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز پی ایس ایل میں وائٹ بال کرکٹ کھیلیں گے۔ گرین شرٹس کو اپریل، مئی میں نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں 5 ون ڈے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا جب کہ افغانستان کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی یواے ای میں ہوں گے جب کہ ستمبر میں ایشیا کپ بھی 50 اوورز فارمیٹ کا ہے جس میں تیاریوں کو جانچنے اور اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کا آخری موقع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں