12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آسٹریلیا میں بھی بابر اعظم کے دیوانے، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم جہاں جاتے ہیں ان کے چاہنے والے بھی وہاں پہنچ جاتے ہیں آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

پاکستان کرکٹ کے نمبر ایک بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم جہاں جاتے ہیں ان کے چاہنے والے ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ قومی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آاسٹریلیا میں موجود ہے جہاں وہ پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل چار روزہ پریکٹس میچ کے لیے کینبرا میں ڈیرے ڈال چکی ہے۔

قومی ٹیم ٹریننگ سیشن کے لیے گزشتہ روز کینبرا کے اسٹیڈیم پہنچی تو بابر اعظم کے چاہنے والوں نے بھی وہاں کا رخ کیا اور پاکستانی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہے۔

- Advertisement -

بابر اعظم کے مداحوں میں نوجوانوں کے ساتھ بچے بھی شامل تھے جنہوں نے ذوق وشوق سے سابق کپتان کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ بیٹ، بال اور شرٹس پر آٹو گراف لیے۔

اس دوران بابر اعظم خندہ پیشانی سے اپنے مداحوں سے ملتے اور ان کی چاہت کا پر خلوص مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیتے رہے۔

بابر اعظم کے دیوانوں کی اس ویڈیو کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جس کو صارفین میں پذیرائی مل رہی ہے۔

اب تک اس ویڈیو کو دو لاکھ کے لگ بھگ صارفین دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں پسندیدگی کا اظہار کرنے کے ساتھ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوران بھی بابر اعظم کو ان کے مداحوں نے بھرپور پیار اور محبت سے نوازا اور ہر جگہ ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں