اشتہار

نوزائیدہ بچے کی جسم میں غیرمعمولی تبدیلی، ڈاکٹرز حیران

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: نوزائیدہ بچے کے پیٹ میں غیر معمولی تبدیلی دیکھ کر ڈاکٹرز حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ اسرائیل کے شہر اشدد کا ہے، جہاں ایک خاتون یہ سن کر حیران رہ گئی کہ اس کے نوزائیدہ بچے کے پیٹ کے اندر ‘جڑواں ‘جنین ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اسوٹا میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹرز نے دیر سے حمل کا الٹراساؤنڈ کرانے پر خاتون کو متنبہ کیا تھا کہ اس سے نوزائیدہ بچے کو پچیدگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

- Advertisement -

خاتون کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر گلوبس کا کہنا تھا کہ جنین کے اندر جنین جیسا کیس نصف ملین پیدائشوں میں صرف ایک میں ہی ہوتا ہے۔

گذشتہ سال بچے کی پیدائش ہوئی تو ڈاکٹرز کی ٹیم نے بچے کے کچھ ضروری ٹیسٹ کئے جس میں انہیں بچے کے پیٹ میں جزوی تیار شدہ جنین ملا تاہم ڈاکٹرز نے کامیابی کے ساتھ اسے جسم سے علیحدہ کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں