تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

لذیذ بادامی قورمہ بنانے کی ترکیب

یوں تو بہت زیادہ مرغن غذائیں کھانا ہاضمے کی خرابی کا باعث بن سکتی ہیں، تاہم کبھی کبھار خصوصاً سردیوں کے موسم میں ان کا استعمال فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار بادامی قورمہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا

بکری کا گوشت، گول بوٹی والا: 1 کلو

باریک پیاز: 3 عدد

ثابت دھنیہ: 2 چائے کے چمچ

دہی: 1 پیالی

لال دیگی مرچ: 4 عدد

چھوٹی الائچی: 6 عدد

سیاہ زیرہ: آدھا چائے کا چمچ

لہسن ادرک: 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پسا ہوا: آدھاچائے کا ایک چمچ

تیل: 1 پیالی

نمک: حسب ذائقہ

بادام: 10 سے 15 عدد

ترکیب

سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز سنہری کرلیں، جب براؤن ہوجائے تو اس کو نکال کر ایک کاغذ پر پھیلا دیں۔

اب گوشت کو ایک پیالے میں ڈال دیں۔ دہی، لہسن، پیاز، ادرک ، دیگی لال مرچ، گرم مصالحہ (تھوڑے سے پانی میں ابال کر دھنیے کے ساتھ گرینڈر میں پیس لیں) گوشت میں ملا دیں۔

اب مصالحہ ملا ہوا گوشت تیل میں ڈال دیں، ساتھ پیاز بھی کرش کر کے ملا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو بھون کر ڈیڑھ پیالی گرم پانی ڈال کر پھر سے ہلکی آنچ پر 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

اس کے بعد سیاہ زیرہ اور چھوٹی الائچی پیس کر ڈال دیں۔

بادام ڈال کر ہلکی آنچ پر دوبارہ دم پر رکھ دیں، جتنی دیر دم پر رکھیں گے اتنا ہی مزیدار ہوگا۔

گرم گرم بادامی قورمہ شیر مال کے ساتھ سرو کریں۔

Comments

- Advertisement -