تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی عراقی حملے میں بال بال بچا: ڈاکیومنٹری

داعش کے سربراہ اور عالمی سطح پرمطلوب دہشت گرد ابو بکربغدادی کی زندگی پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ عرصہ  وہ قبل عراقی فورسز کے حملے میں بال بال بچا تھا۔

داعش کے سربراہ پر بنائی جانے والی اس ڈاکیومنٹری کا نام ’ابوبکر البغدادی: ان دی دٹ پرنٹس آف دی موسٹ پاورفل مین ان دی ورلڈ‘ ہے اوراسے ڈاکیومنٹری میکر صوفیہ عمارہ نے بنایا ہے۔

ڈاکیومنٹری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بغدادی‘ عراق کی خصوصی فورسز’ فالکن بریگیڈ ‘ کے ہاتھوں سے محض چند منٹ کے فرق سے نکل گیا تھا۔ عراقی فورسز جب ایک ایسے گھر میں داخل ہوئیں جہاں وہ مقیم تھا تو وہ ایک خفیہ راستے کی مدد سے وہاں سے فرار ہوچکا تھا۔ جب تک فورسز نے وہ راستہ دریافت کیا البغدادی ایک بار پھر ان کی پہنچ سے دور جاچکا تھا۔

فلم میکر صوفیہ عمارہ نے اپنی یہ ڈاکو منٹری ابو بکر البغداد ی کی بیوی‘ اس کی کنیز اور کچھ قریبی دوستوں سے حاصل ہونے والی معلومات پر ترتیب دی ہے۔

یہ دستاویزی فلم گذشتہ ہفتے فرانس کے ٹی وی پر نشر کی گئی ہے، جس میں عالمی دہشت گرد کی سابقہ بیوی کے تاثرات بھی ہیں۔ دستاویزی فلم میں دکھایا گیا کہ ابتدا میں ابوبکر البغدادی ایک شریف لڑکا تھا ، جو اچھی فٹ بال کھیلتا تھا۔

وہ وکیل بننا چاہتا تھا لیکن اعلیٰ گریڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا. اس کے بعد وہ عراقی فوج میں بھرتی ہونے کے لئے کوشش کرتا رہا تاہم اس میں بھی ناکام رہا جس کے بعد اس نے شدت پسندی کا راستہ چنا۔

یاد رہے کہ عراقی حکومت کا دعویٰ ہے کہ عراقی فورسز کے ایک حملے میں داعش کا سربراہ ابو بکر اپنے اہم کمانڈرز سمیت مارا جا چکا ہے .

Comments

- Advertisement -