18.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

باجوڑ دھماکا ’خود کش حملہ‘ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : باجوڑ کے صدر مقام خار میں ہونے والے دھماکے کو خود کش حملہ قرار دے دیا گیا، جائے وقوعہ سے اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کے عملے نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

اس حوالے سے بم ڈسپوزل یونٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دھماکا خودکش حملہ تھا، دھماکےمیں 12کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

- Advertisement -

بی ڈی یو ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے بال بئیرنگ برآمد ہوئے ہیں، دھماکے میں استعمال ہونے والے مواد کی شدت بہت زیادہ تھی۔

یاد رہے کہ صوبہ خبیر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان کے اجلاس میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 35 جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شنڈے موڑ پر نادرا آفس کے قریب جے یو آئی کا جلسہ جاری تھا، دھماکے میں 35 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اسٹیج کے قریب لوگوں کے بیچوں بیچ ہوا، اور اس وقت جے یو آئی خار کے سربراہ مولانا ضیا اللہ جان اسٹیج پر موجود تھے، اور پارٹی کے ایک رہنما کو خطاب کی دعوت دی جا رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں