پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

لوکل بسوں پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں لوکل بسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں گرین بس سروس کے آغاز کے بعد لوکل بسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے گرین بس سروس کے آغاز کے بعد لوکل بس مالکان کو متنبہ کیا گیا تھا، لوکل بس مالکان نے احتجاج کے طور پر  بسوں کو سریاب روڈ پر کھڑا کر دیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 17 جولائی سے کوئٹہ شہر میں گرین بس سروس کا آغاز کیا گیا، یہ بس بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک چلائی جارہی ہے۔

اس حوالے سے بلوچستان کی محکمۂ ٹرانسپورٹ نے بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک 8 بسیں چلائی جائیں گی، ایک گرین بس میں 60 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

بلوچستان کی صوبائی محکمۂ اطلاعات کے مطابق گرین بس سروس میں فی سواری کرایہ 30 روپے مقرر کیا گیا ہے، جس کی بدولت متوسط طبقے کو سفر کی سہولت میسر ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں