ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بارک اوباما نے شامی حکومت گرنے نہیں دی، سابق سی آئی اے ایجنٹ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سابق سی آئی اے ایجنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے دوہزاربارہ میں بشارالاسد کی حکومت کاتختہ الٹنے نہیں دیا۔

امریکہ کے سابق سی آئی اے ایجنٹ ڈاگ لاکس نے نجی ٹی وی کے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ دوہزاربارہ میں شامی صدر بشار الااسد کی حکو مت گرانے کی سی آئی اے نے تمام تر منصوبہ بندی مکمل کرلی تھی۔

لاگس کا کہنا تھا کہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے شام میں باغی گروپس اور اپوزیشن جماعتوں کی بھی حمایت حاصل کرلی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلٹن نے بشارالاسد کی حکومت گرانے میں سی آئی اے کی پشت پناہی کررہی تھی لیکن جونہی منصوبے پرعملی جامہ پہنانے کا وقت آیا تو امریکی صدر بارک اوباما نے اس پرعمل درآمدسے روک دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں