پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

ادویات پر بارکوڈ؟ وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈرپ) پالیسی بورڈ نے دواؤں پر بارکوڈ پرنٹ نہ کرنے والی کمپنیز کو انتباہی مراسلہ لکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری صحت افتخار شلوانی کی زیرصدارت ڈریپ پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈریپ پالیسی بورڈ نے بارکوڈنگ رولز پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

وفاقی سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ دواساز، امپورٹرز کیلئے پیکنگ پر ٹوڈی بارکوڈ پرنٹنگ لازم ہے ٹوڈی بارکوڈ پرنٹنگ سےجعلی،نقلی دواؤں کےخاتمےمیں مددملےگی۔

- Advertisement -

افتخارشلوانی نے کہا کہ آئندہ 2ہفتوں میں ادویہ پیکٹس پر بارکوڈز پرنٹنگ یقینی بنائی جائےگی۔ فارماکمپنیز اپنا بارکوڈ ڈیٹا ڈریپ کے ساتھ فوری رجسٹرڈ کرائیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں