پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

(ن) لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر کا بیٹا ٹریفک وارڈنز سے الجھ پڑا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ سے منع کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر کا بیٹا ٹریفک وارڈنز سے الجھ پڑا۔

ٹریفک پولیس نے (ن) لیگی رہنما کے بیٹے ثاقب برجیس کے خلاف اندراج مقدمہ کیلیے درخواست جمع کروا دی۔ وارڈن کے روکنے پر ثاقب برجیس کی مزاحمت کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

واقعہ شمالی چھاؤنی کے قریب ٹریفک سگنل پر پیش آیا۔

- Advertisement -

استغاثہ کے مطابق ٹریفک اہلکاروں نے تیز رفتاری پر گاڑی روکنے کا اشارہ کیا تو ثاقب برجیس وارڈنز کو کچلنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ملزم کار سوار خود کو سیاسی شخصیت کا بیٹا بتاتا رہا، سیاہ کار میں سوار ثاقب برجیس نے ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی بھی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں