ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بیرسٹرگوہر علی خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : بیرسٹرگوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ عمرایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات میں سربراہ پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار بیرسٹرگوہر بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کے چیف الیکشن کمیشنر نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی
کہ بیرسٹرگوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے اور عمرایوب پی ٹی آئی کےبلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

- Advertisement -

نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ، یاسمین راشدپی ٹی آئی پنجاب کی صدر ، حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور منیر احمد بلوچ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں