23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ویڈیو: ریچھ گاڑی کے شیشے توڑ‌ کر سوڈا کے درجنوں کین پی گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بندروں کی لوگوں سے چیزیں چھین کر یا لے کر بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

اب کینیڈا کے علاقے سن شائن کوسٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ریچھ نے سوڈا پینے کی خاطر گاڑی کے اندر گھسا اور سارے کین پی گیا۔

ویڈیو میں خاتون کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ رات کے وقت وہ اپنے پالتو کتے کے بھوکنے کی وجہ سے جاگیں اور وجہ دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ گاڑی کے پاس موجود ہے اور گاڑی میں رکھی سوڈا کی کینز نکال کر مزے سے پی رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریچھ نے گاڑی کے شیشے توڑ کر کینز نکالے اور 69 سوڈا کینز کو پیا۔

ریچھ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں