اشتہار

بینظیر کفالت پروگرام کے مسحقین کے لیے خوشی کی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر کفالت کی جاری سہ ماہی قسط 7 ہزار سے بڑھاکر 8500 روپے کردیا  گیا ہے۔

شازیہ مری کے زیر صدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری بی آئی ایس پی نے مختلف اقدامات پر بریفننگ دی۔

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری کی جانب سے بینظیر کفالت مستحقین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

بریفننگ میں بتایا گیا کہ بینظیر کفالت کی جاری سہ ماہی قسط کو 7000 روپے سے بڑھا کر 8500 روپے کر دیا ہے، ڈائنامک رجسٹری کے تحت نئے مستحقین کو بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کا موقع ملے گا۔

شازیہ مری نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹنر بینک اے ٹی ایمز کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں