جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

شہید بےنظیر نے جو وعدہ کیا اس پر قائم رہوں گا پیچھے نہیں ہٹوں گا! چیئرمین پی پی

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بےنظیر بھٹو نے جو وعدہ کیا تھا اس پر قائم رہوں گا پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے مطابق جو وعدے کیے تھے اس سے پیچھےنہیں ہٹیں گے، ہم نے چارٹرآف ڈیمو کریسی پرعمل کرنا ہے اور عوام کو فوری انصاف دلانا ہے۔

ہم نے طے کرنا یا پوچھنا ہے کیا آج تک موجودہ عدالتی نظام سے مطمئن ہیں یا نہیں، موجودہ عدالتی نظام سے مطمئن ہیں تواچھی بات ہے، موجودہ عدالتی نظام سےمطمئن نہیں تواس میں کوئی غلط بات نہیں کہ آئینی عدالت ہو۔

- Advertisement -

ہم نےعدالتی نظام کو درست کرنا ہے اور پاکستان کے عوام کو فوری انصاف دلانا ہے، شکر ہے کہ 50 سال بعد فیصلہ دیا گیا کہ بھٹو کیخلاف عدالتی کارروائی یکطرفہ تھی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصورعلی شاہ سمیت پورے بینچ کا شکرگزار ہوں۔

آپ کی رشتہ داری ہے تو آپ جج بنیں گے ورنہ آپ جانے اور عدلیہ جانے، افتخار چوہدری نے جو بنیاد ڈالی اسے کبھی کسی ثاقب نے تو کبھی کسی گلزار نے آگے بڑھایا۔

اٹھارویں ترمیم میں بھی اس پریکٹس کودرست کرنےکی کوشش کی گئی، ججزکی تقرری کےعمل میں شفافیت بےنظیربھٹو کا مطالبہ تھا، عدالت سے سیاست کی امید رکھیں گے تو اس کا نقصان عوام کو ہوگا، ہم آمریت کو ختم کرکے جمہوریت واپس لائے۔

پی پی وکلا نے ہر آمریت کے دور میں صف اول کا کردارادا کیا، پیپلز لائرز فورم کی وجہ سے ضیا کی آمریت کے بعد جمہوریت بحال ہوئی، آپ کی جدوجہد کی بدولت مشرف کی آمریت کو شکست دی۔

وفاق میں آئینی عدالت بناسکتےہیں توصوبوں میں مشورہ کرکےالگ عدالت کیوں نہیں بناسکتے، صوبائی سطح پر ہائیکورٹ ججز اور وکلا سے مشاورت کرکے ابھی نہیں تو آگے جاکر الگ عدالت بناسکتے ہیں۔

ہماری اتحادی حکومت ہے اور اتحادی حکومت میں لے دے ہوتی ہے، میں تو سمجھتا ہوں صوبوں میں بھی ایسی الگ آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں، کیا یہ مناسب نہیں کہ جو 50 فیصد کیس 90 فیصد وقت لیتے ہیں ان کیلئے الگ بینچ یا عدالت ہو۔

چوری اور قتل کے مقدمے میں کیا لوگوں کو 50،50 سال انتظارکرنا پڑیگا، کیا ہم ہاتھ باندھ کر کھڑے رہیں گے کہ یس مائی لاڈ، عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے اور اختیار دیا ہے اس لیے ہاتھ باندھ کر کھڑے نہیں رہ سکتے، ہمیں 50 سال لگے ذوالفقار بھٹو کےلیے انصاف مانگتے ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں