منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

آئرن سے بھرپور ’’سُوجی‘‘ کے 7 اہم فوائد

اشتہار

حیرت انگیز

ہمارے گھروں میں سوجی کا حلوہ بننا پرانی روایت اور بچوں کا پسندیدہ پکوان ہے، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس سوجی کے بہت سے طبی فوائد ہیں؟ آج ہم آپ کو اس مضمون میں اس کے بیش بہا فوائد سے متعلق آگاہ کریں گے۔

گندم کی پروسیسنگ کے عمل سے سوجی حاصل کی جاتی ہے، اس کے ذرات کو پالش کرنے کے بعد اس میں کسی قسم کی چربی یا فائبر باقی نہیں رہتا، اس لیے سوجی گندم کی دیگر اقسام میں ممتاز ہے۔

وزن میں کمی :

سوجی معدے کے لیے بہت ہلکی غذا ہے جس کے کھانے کے بعد بھاری پن کا احساس نہیں ہوتا، آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے اور اس کا سب سے بڑا فائدہ وزن میں کمی کرنا ہے۔

- Advertisement -

وزن کم کرنے کے لیے سوجی ایک بہترین غذا ہے کیونکہ اس میں آٹے اور چاول کی طاقت موجود ہے۔ سوجی ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لیے بے حد مفید ہے یہ انسانی جسم میں روٹی اور چاول کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ اگر اس کا باقاعدگی اور مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو سو فیصد وزن میں کمی نظر آتی ہے۔

توانائی میں اضافہ :

سوجی میں کاربوہائیڈریٹ شامل ہے جو انسانی جسم میں توانائی کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

خون کی کمی :

خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے اگر آپ بھی خون کی بوتلیں لگواتے ہیں تو کوشش کریں کہ سوجی کا استعمال بڑھا دیں، اس کو کھانے میں دلیہ بنا کر کھائیں یا پھر دودھ کے ساتھ۔ سلاد میں بھی بھنی ہوئی سوجی ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں یہ خون کی مقدار کو 70 فیصد تک جسم میں بڑھانے کا کام کرتی ہے۔

آئرن سے بھرپور :

سوجی ایک آئرن سے بھرپور غذا ہے جو جسم میں آئرن کی کمی کو ہونے سے روکتاہے اور خون کی گردش کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔یوایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق 100گرام سوجی میں 1 اعشاریہ23 ملی گرام آئرن موجود ہوتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی :

کیلشیم کا سوجی میں موجود ہوناہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ یوایس ڈی اے کے مطابق 100 گرام سوجی میں 17 ملی گرام کیلشیم کی مقدار ہے۔

اعصابی نظام :

سوجی اعصابی نظام کی صحت کو برقرار رکھنے کا کام بھی کرتی ہے کیونکہ اس میں میگنیشیم، زنک اور فاسفورس موجود ہے۔ یوایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق سوجی میں میگنیشیم47 ملی گرام، زنک 1 اعشاریہ 05 گرام اور فاسفورس136ملی گرام پایا جاتا ہے۔

کولیسٹرول کا خاتمہ :

یو ایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق سوجی میں زیرو کولیسٹرول شامل ہے (یعنی اس میں کولیسٹرول بلکل بھی شامل نہیں ہے) جس کے سبب اس کا شمار ایک بہترین غذائی اجزاء میں ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں