اشتہار

’نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر قانون بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے محسن نقوی کی تقرری کو پی ٹی آئی اور ق لیگ نے پہلے ہی مسترد کردیا ہے اور اب ماہر قانون بیرسٹر ابوذر سلمان نے بھی اس تقرری پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کو عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

بیرسٹر ابوذر سلمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ کوئی بھی ایسا شخص جس نے اپنے کسی جرم کو تسلیم کیا ہو اس کا ایسے عوامی عہدے پر تقرر نہیں ہوسکتا۔

- Advertisement -

ماہر قانون کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے نیب کو رقم واپس کی تھی اس لیے سپریم کورٹ کے مذکورہ بالا فیصلے کی روشنی میں ان کی اس تقرری کو چلینج کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے ڈیڈ لاک اور اسپیکر کی پارلیمانی کمیٹی کی ناکامی کے بعد محسن نقوی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نےنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدےکاحلف اٹھالیا

محسن نقوی نے نامزدگی کے چند گھنٹے بعد ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کو مسترد کردیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انہیں نگراں وزیراعلیٰ ماننے سے انکار کردیا جب کہ پی ٹی آئی نے اس تقرری کو عدالت میں چلینج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں