ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خبردار! سامان بردار گاڑیوں پر لوگوں کو بٹھایا تو؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی محکمہ ٹریفک نے متنبہ کیا ہے کہ سامان بردار گاڑیوں پر عام افراد کو سوار نہیں کرایا جائے کیونکہ مقامی ٹریفک قوانین کے مطابق یہ جرم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ لوڈنگ پک اپ کے عقبی حصے میں لوگوں کو ہرگز سوار نہ کرایا جائے کیونکہ لوگوں کی جانوں کو خطرے کے باعث لوڈنگ گاڑیوں میں افراد کو سوار کرنا منع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے اس حوالےسے انتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سامان لوڈ کرنے والی گاڑیوں کے استعمال کے قوانین مقرر ہیں۔

- Advertisement -

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ایسی گاڑیاں جن کی رجسٹریشن سامان کی منتقلی کے لیے مخصوص ہے ان کےعقبی حصے میں لوگوں کو سوار کرنے سے ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر چالان کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں