ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو نے مناظرے پر شہباز شریف کی شرط قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مناظرے پر شہباز شریف کی شرط کو قبول کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مناظرے اور سندھ  کے معائنے کے لئے تیار ہوں،  نواز شریف خیرپور گمبٹ میں میرے ساتھ مناظرہ کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ گمبٹ اسپتال پنجاب کے کسی بھی اسپتال سے بہتر ہے، گمبٹ اسپتال میں مفت علاج ہوتا ہے، نواز شریف نے 3 بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا، تھرپارکر آجائیں وہاں کے انفرااسٹرکچر کا معائنہ بھی ہوجائے گا، چولستان سے تھر کا موازنہ بھی ہوجائے گا۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ تھر میں کوئلے کے منصوبے کی آپ اورآپ کا بھائی  مخالفت کرتے تھے، کوئلے کا منصوبہ کراچی نہیں  فیصل آباد کو سستی بجلی فراہم کررہا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کرلیں، این آئی سی وی ڈی میں گزشتہ سال  پنجاب کے 84 ہزارسے زائد افراد کاعلاج ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 84 ہزار افراد کا علاج ثبوت ہے پنجاب میں ایسی سہولیات میسر نہیں،  راہ فرار اختیار نہ کریں، براہ کرم بتائیں کس شہراور کس تاریخ کو مباحثہ کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں