ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

عمران خان اے ٹی ایمز کے بجائے نظریاتی کارکنوں کو آگے لائیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں سینیٹ میں اکثریت حاصل ہے، اپناچیئرمین لانے کی کوشش کریں گے، ایم کیوایم اب ختم ہوگئی ہے، عمران خان اے ٹی ایمز کے بجائے نظریاتی کارکنوں کو آگے لائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردی سمیت تمام مسائل کاحل چاہتےہیں، پی پی واحد جماعت ہےجو عوام کے تمام مسائل حل کر کے ان کو ریلیف فراہم کرسکتی ہے.

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں توقع سے اچھے نتائج دیئے، اگلے عام انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔

- Advertisement -

ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے ہیں لہٰذا سینیٹ میں اکثریت تو پی پی کو ہی حاصل ہے، کوشش کرینگے کہ چیئرمین شپ کیلئے ایم کیوایم کے سینیٹرزسے بھی ووٹ لیں، اپوزیشن جماعتوں سے مل کرچیئرمین سینیٹ بھی اپنا بنائیں گے، سینیٹ کی طرح 2018الیکشن میں بھی عوام کو توقعات سے بڑھ کرکارکردگی دکھائیں گے۔

ایم کیوایم سے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اب ختم ہوگئی ہے، اس کےاپنےارکان بھی قیادت پراعتماد نہیں رکھتے، ایم کیوایم اپنے اندرونی مسائل حل کرے پھردوسروں پر انگلیاں اٹھائے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کراچی میں پوزیشن کمزورہوچکی ہے، کراچی کے لوگ جانتے ہیں کے پی کے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، عمران خان اے ٹی ایم مشینوں کو امیدوار نہیں بنائیں۔

انہوں نے تو خود اپنے سینیٹ امیدواروں کو بھی ووٹ نہیں ڈالا، نوازشریف اور عمران خان نے تخت رائے ونڈ کی لڑائی میں قوم کے 5سال ضائع کیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں روڈ انفراسٹرکچر اور صحت کے مراکز پر ہم نے بھرپور کام کیا ہے، سندھ حکومت واحد ہے جس نے ہیومن ڈویلپمنٹ پرکام کیا، ہم نے بنیادی صحت کے مراکز کو اپ گریڈ کیا، عوامی خدمت کے شعبوں میں ہماری کوششیں جاری ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں