10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’جو جماعتیں دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتیں وہ احتجاج کررہی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جو جماعتیں دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتیں وہ احتجاج کررہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ 2002 سے لے کر آج تک انہوں نے کوئی الیکشن نہیں جیتا، بتائیں تو سہی کس پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی ہوئی ہے، دھاندلی سے متعلق کیا انہوں نے کوئی شکایت کی اگر دھاندلی کے الزام لگائے ہیں تو ثبوت بھی دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ جماعتیں اس لیے احتجاج کررہی ہیں کہ مزید دھاندلی ہوتی،  اگر میری سیٹ پر ڈاکا مارا گیا تو خاموش نہیں رہ سکتا، ہم سیاسی جماعتوں کو ماحول کا غلط استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اندر اور باہر سیاسی جماعتوں سے مثبت کردار چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے بات چیت ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے پاس حکومت بنانے کے لیے نمبرز پورے نہیں، شہباز شریف وزیراعظم بننے پر ہمارے ساتھ پی ٹی آئی کو بھی شکریہ کہیں گے کیونکہ انہوں نے شہباز شریف کا راستہ روکنے کی کوشش ہی نہیں کی، بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہوگا کہ ان کا مقابلہ نہیں کرنا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہمارے پاس جو ووٹ مانگنے آئے ہم انہیں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی نے پی پی اور دوسری کسی جماعت سے ووٹ کے لیے بات نہیں کی، ملک کے مقابلے میں ان کو اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے، خط کے نتیجے میں عوام کو ان کی اصلیت نظر آئے گی، معاشی بحران میں اضافے سے ان کو سیاست کرنے کا موقع ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں