اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزارت خارجہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کیساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور چین اور پاکستان کے درمیان رشتہ دہائیوں پر محیط ہیں۔
بلاول بھٹو نے چینی وزیرخارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں،سوڈان میں پاکستانیوں کے انخلا میں چین کی مدد پر شکرگزارہیں۔
انھوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے اور دونوں ممالک کیلئے خاص اہمیت رکھتاہے، آصف زرداری اور نوازشریف نےچین کیساتھ اہم منصوبےشروع کیے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پرپاکستان کی غیرمشروط حمایت کی ، پاکستان بھی ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف چین کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔