اشتہار

’ججز کی جانب سے توہین پارلیمنٹ ہوئی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چندعناصرکی ضدکی وجہ سےباربارپارلیمان کی توہین کی جا رہی ہے میرےخیال میں ججزکی جانب سےتوہین پارلیمنٹ ہوئی ہے پارلیمان کے حکم کو نہ مانناآئین کی خلاف ورزی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارےملک میں چنددنوں سےڈرامہ چل رہا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے اقلیتی فیصلےکو ماننے کا حکم دیا جا رہا ہے آئین میں 90روز میں انتخابات کی شق ہم نے نہیں کسی اور نے چھوڑی، عدالتی حکم کےباوجودپنجاب میں 5سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے آئین میں تبدیلیاں لانا نہیں یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہےکہ ہم آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں چند عناصر کی ضد کی وجہ سے باربار پارلیمان کی توہین کی جارہی ہے سپریم کورٹ اقلیت کےفیصلےکواکثریت پرمسلط کرنےکی کوشش کررہی ہے عدالت کیسےحکم کرسکتی ہےکہ پارلیمان کا فیصلہ چھوڑ کر اقلیت کافیصلہ مانیں۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کوحکم کررہی ہےکہ آئین کی خلاف ورزی کریں پیپلزپارٹی نےقوم کو آئین دیا ہے وہ کیسے آئین کی خلاف ورزی کرے گی عدالت وزیراعظم کو کیسےحکم دے سکتی ہےکہ منی بل کے معاملے پر ایوان میں نہ جائیں عدالت جوحکم کررہی ہےیہ بنیادی جمہوری قوانین کیخلاف ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹیوکی اتھارٹی کیسےہوسکتی ہےکہ عوام کاپیسہ کہاں خرچ کرنا ہے یہ مقدس ایوان کی ذمہ داری ہےکہ عوام کاپیسہ کہاں خرچ کرناہے پارلیمان اس قسم کےاقدامات سےروکتی ہے تو کیسے اس کو مانا جا سکتا ہے ہم کل بھی اس ادارے کیساتھ کھڑے تھے اور آج بھی اس ادارےکیساتھ ہیں وہ ادارہ جس کی ہم عزت کرتے ہیں انہوں نےانصاف دلاناہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں