10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے BJP رہنما کو 25 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما کو نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں سزا سنا دی گئی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے بی جے پی رکن اسمبلی رام دلار گوڑ کو لڑکی سے جنسی زیادتی میں ملوث پایا تھا اور آج 25 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

رام دلار گوڑ نے 2014 میں لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

- Advertisement -

متعلقہ: بی جے پی ورکر سے جھگڑنے والے شہری کا گھر مسمار کر دیا گیا

دو روز قبل ایڈیشنل سیشن جج احسان اللہ نے دوران سماعت ملزم کو قصور وار قرار دیتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔

سرکاری وکیل وکاس شاکیا کے مطابق رام دلار گوڑ 2022 میں اتر پردیش اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، ملزم کو کیس میں قصور وار ٹھہرایا گیا۔

متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود تھے جنہوں نے عدالتی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں امید ہے ملزم کو کم از کم 20 سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔

جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ رام دلار گوڑ نے ہم پر ہر طرح سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں