10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

بھارت: مدھیہ پردیش میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا، متعدد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پٹاخوں کی فیکٹری میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے کے باعث 174 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق دھماکا خیز سفوف کی وجہ سے دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی۔ جس کے باعث آس پاس کے 50 سے زائد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز بھارت کے شہر حیدرآباد میں چلتی بس میں کھڑی سے سر باہر نکالنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، نوجوان دوسری گاڑی کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ 27 سالہ ایسو کونڈاپور علاقے میں واچ مین کا کام کرتا تھا۔

کینیڈا نے حماس اور اسلامی جہاد کے 11 رہنماؤں پر پابندیاں لگادیں

نوجوان اپنے گھر جانے کے لئے بس میں سوار ہوا تو حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ یاچارم منڈل کے گنگل کے قریب اسے قئے آرہی تھی، اس نے بس کی کھڑکی سے سر باہر نکال لیا۔

اسی دوران وہاں سے گزرنے والی دوسری بس نے اس کے سر کو ٹکر ماردی، جس کے باعث مذکورہ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں