اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

بولیویا فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ، اہم عہدیداروں کی ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

سکرے لا پاز: لاطینی امریکا کے ملک بولیویا میں فضائیہ کا طیارہ درخت سے ٹکرانے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بولیویا کے اگوا ڈیولز کے آمیزون علاقے میں فضائیہ کا ایک طیارہ گرنے سے وزارت صحت کے چار عہدیداروں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

بولیوین پولیس کے ڈپٹی کمانڈر کرنل لوئس کیوواس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک افراد میں وزارت صحت کے چار عہدیدار بھی شامل تھے۔

- Advertisement -

حادثے سے متعلق بولیوین پولیس کے ڈپٹی کمانڈر کرنل لوئس کیوواس نے صحافیوں کو بتایا کہ طیارہ ربریلٹا شہر سے ٹیک آف کے صرف سات منٹ بعد ایک درخت سے ٹکرا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد ہلاک

دلخراش حادثے میں وزارت صحت کے نیشنل ڈینگی،چکن گنیا پروگرام کے چار عہدیدار بشمول عملے کے ارکان طیارے میں سوار تھے، واقعے میں تمام افراد مارے گئے۔

وزارت صحت کی نائب وزیر ماریہ رینی کاسترو نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہے کہ وزارت صحت کی ٹیم کو ربریلٹا سے کوبیزا لے جانے والا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں