ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

برطانیہ میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کئی ماہ سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر برطانیہ کی مسلم کمیونٹی نے ماہ رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ کر دیا۔

دنیا بھر میں مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک جاری ہے اور مسلمان اس ماہ میں عقیدت واحترام کے ساتھ حکم خداوندی کی تعمیل کرتے ہوئے روزے رکھ رہے ہیں۔ روزہ کھجور سے افطار کرنا سنت نبوی ﷺ ہے جس پر دنیا کے ہر خطے کے مسلمان عمل پیرا ہوتے ہیں۔

برطانیہ میں بھی مسلمان روزہ رکھ رہے ہیں لیکن اسرائیلی جارحیت کے خلاف بطور احتجاج انہوں نے ماہ رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل سے برطانیہ سالانہ ایک کروڑ ڈالر کی 30 ہزار ٹن کھجوریں درآمد کی جاتی ہیں۔ اسرائیل کی غیر انسانی کارروائیوں اور ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برطانیہ میں اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ جاری ہے،

دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے، اسرائیلی پولیس نے بیت لحم کے دیہیشہ کیمپ میں افطار کی تیاری میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا ان پر اسلحہ تان کر ایک شخص کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں