بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

مزیدار بریڈ رول بنانے کی ترکیب

اشتہار

حیرت انگیز

آج افطار میں روایتی پکوڑے اور سموسے بنانے کے بجائے کچھ ایسا بنائیے جو ذائقہ دار بھی ہو اور بنانے میں آسان بھی ہو۔

:بریڈ رول بنانے کی ترکیب

:اجزا

بریڈ سلائس: 5 سے 6 عدد

آلو: ابلے اور کچلے ہوئے، 2 عدد

نمک: حسب ذائقہ

کالی مرچ: حسب ذائقہ

کٹا ہرا دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ

کٹی ہری مرچ: 2 عدد

:ترکیب

بریڈ سلائس کو 5 منٹ کے لیے پانی میں بھگو دیں۔

اب ایک ہاتھ پر سلائس رکھیں اور دوسرا ہاتھ اوپر رکھ کر پانی نچوڑ لیں اور فلیٹ کرلیں۔

سلائسز کے علاوہ تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

چمچ کی مدد سے بریڈ سلائس پر پھیلا لیں اور رول کی شکل دے لیں۔

تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

تیل گرم کریں اور سنہرے ہونے تک تل لیں۔

مزیدار بریڈ رول تیار ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں