منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

شعیب بشیر کا ویزا، برطانوی حکومت نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر شعیب بشیر کو ویزا نہ ملنے پر برطانوی حکومت نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

برطانوی حکومت کا بھارت سے کہنا ہے کہ پہلے بھی ویزا پالیسی پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا امید کرتے ہیں بھارتی حکومت برطانوی شہریوں کو منصفانہ پالیسی کے تحت ویزے فراہم کرے گی۔

شعیب بشیر ویزا نہ ملنے پر بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے اور دبئی سے واپس لندن چلے گئے۔

- Advertisement -

انگلش کپتان بین اسٹوکس بھی بھارتی رویے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ایسا رویہ دیکھنا کافی مایوس کن ہے، شعیب کو ویزا نہ ملنے کی وجہ سے پوری ٹیم نے بھارت نہ جانے پر غور کیا تھا۔

بھارتی کپتان روہت شرما سے معاملے پر سوال ہوا تو کہا کہ ویزا آفس میں نہیں بیٹھتا، امید ہے شعیب کوجلد ویزا مل جائےگا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہٰں ہے اس سے قبل پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کو بھی دورہ بھارت میں ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں