بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

چوری کیخلاف کانفرنس اور پولیس کی موجودگی میں برطانوی وزیر کا پرس چوری

اشتہار

حیرت انگیز

چوری کیخلاف ہونے والی کانفرنس میں پولیس افسران کی موجودگی کے دوران برطانوی خاتون وزیر کا پرس ہی چوری ہو گیا۔

یہ دلچسپ واقعہ وسطی لندن میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ایسوسی ایشن کی کانفرنس میں پیش آیا جہاں برطانیہ کی پولیس اور کرائم کی وزیر ڈیانا جانسن کا بیگ اس وقت چوری ہوگیا جب وہ ملک میں چوری اور شاپ لفٹنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار خیال کر رہی تھیں اور اس موقع پر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی اہلکار نے بتایا ہے کہ کانفرنس کے دوران ڈیانا جانسن کا بیگ چرایا گیا۔ تاہم چوری کے اس واقعے میں کسی سکیورٹی رسک کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے جب کہ برطانیہ کے ہوم آفس نے بھی اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وارکشائر پولیس کا کہنا ہے اس واقعے کے سلسلے میں ایک 56 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد میں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں برطانیہ میں چوری اور شاپ لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آفس آف نیشنل سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں احتتام پذیر ہونے والے سال کے دوران مجموعی جرائم کی شرح میں کمی دیکھی گئی لیکن افراد سے بیگ اور موبائل فونز کی چوری کی وارداتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں