جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

برطانوی راک بینڈ کا شہید امجد صابری کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی راک بینڈ نے شہید امجد صابری کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے صوفیانہ کلام کوالبم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ، البم اگلے برس ریلیزکیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی راک بینڈ ‘کولڈ پلے’ نے شہید امجدصابری کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور امجد صابری کے مشہور صوفیانہ کلام کو انہی کی آواز میں البم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

گلوکار کرس مارٹن کا کہنا ہے کہ البم کے گانے میں دو اور گلوکاروں کی آوازیں بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک پاکستانی قوال امجد صابری ہیں، جنہیں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

- Advertisement -

کرس مارٹن نےمزید کہا تھا امجد صابری کے مشہور کلام ’جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے‘ سے بہت متاثر ہوں اور یہی گانا نئے البم ‘ایوری ڈے لائف’ میں شامل کیا گیا، البم اگلے برس ریلیز کیا جائے گا۔

یاد رہے معروف قوال امجد صابری کو 16 رمضان المبارک 23 جون 2016 کو لیاقت آباد نمبر 10 پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاری سیف اللہ محسود نے امجد صابری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں